اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شمالی علاقے میں واقع شہربریدہ کے عوام نے جمعے کےروز جیل میں تشدد کے نتیجے میں ہمام نامی شہری کے جاں بحق ہونے پرآل سعود کے خلاف مظاہرہ کیا ہے-
اس رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے سڑکوں کو بند کردیا اورجیل میں ہمام کی موت کی تحقیقات کرنے اور اس کے ذمہ داروں کو قرارواقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا-
سعودی عوام نے سیاسی قیدیوں کی آزادی پر تاکید کرتے ہوئے عالمی اداروں سے قیدیوں کے حقوق کی پامالی روکے جانے کے لئے کوئی اقدام کرنے کا بھی مطالبہ کیا- سعودی عرب میں بہت سے قیدی پندرہ برسوں سے بغیرکسی فرد جرم کے جیل میں ہیں-
اس وقت سعودی عرب کی جیلوں میں تیس ہزارسیاسی قیدی تشدد واذیت کا سامنا کررہے ہیں-
ان سیاسی قیدیوں میں معروف سعودی مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ باقرالنمر بھی ہیں-
بین الاقوامی اداروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ميں آزادی بیان اور سیاسی اجتماعات پر پابندی کے ساتھ ہی حمکراں خاندان، آل سعود مسلسل تشدد اور سرکوبی کی پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے-
.......
/169